بین الاقوامی بازارمیں جمعہ کے روز کمزور رجحان کے دباؤ میں سرمایہ کاروں کی زبردست فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 427.44 پوائنٹس گر Sensex crashes 427 points کر 59,037.18 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی جمعہ کے روز 109.75 پوائنٹس گر کر 17,647.25 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی بہت زیادہ فروخت ہوئی۔ اس عرصے میں، بی ایس ای کا مڈ کیپ 2.01 فیصد گر کر 24,951.67 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.96 فیصد گر کر 29,967.21 پوائنٹس پر آگیا۔
گزشتہ ہفتے کے پہلے دن سینسیکس میں معمولی اضافہ ہوا تھا لیکن منگل کے روز یہ 61 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 554.05 پوائنٹس نیچے گر کر 60,754.86 پوائنٹس پر، بدھ کے روز 60,098.82 پوائنٹس پر اور جمعرات کوے روز یہ 60,098.82 پوائنٹس پر رہا تھا۔
جمعہ کے روز بی ایس ای کی 3466 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2362 میں گراوٹ جبکہ 1016 میں اضافہ ہوا جبکہ 88 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای کی 35 کمپنیوں کے حصص سرخ نشان میں رہے جبکہ 15 سبز نشان پر تھے۔
دریں اثناء، عالمی منڈی میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.72 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.29 فیصد، جاپان کا نکئی 0.90 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.91 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا۔
پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی