امریکہ میں بانڈز پر بہتر منافع ملنے کے بعد کل وہاں کے بازاروں میں آئی زبردست گراوٹ کی وجہ سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تین دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا۔ سینسیکس 1.16 فیصد اور نفٹی میں 1.08 فیصد کمی واقع ہوئی۔ سینسیکس 51 ہزار پوائنٹس سے نیچے آکر 50،846.08 پر اور نفٹی 15.080.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سیشن کے دوران ، بی ایس سی کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 632 پوائنٹس کی کمی سے ساتھ 51 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آکر 50 ہزار 846.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔
این ایس ای نفٹی 164.85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15080.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اگرچہ بڑی کمپنیوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا، درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید کا رجحان برقرار رہا، بی ایس ای کے مڈ کیپ 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 20،984.19 پوائنٹس پر آگئے اور اسمال کیپ 0.80 فیصد اضافے سے 21،254.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یو این آئی