بامبے اسٹاک ایکسچنج کا 30 شیئروں والاا سینسیکس 8.36 پوائنٹ بڑھ کر 40802.17 پوائنٹ پر رہا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 7.85 پوائنٹس سے پھسل کر 12048.20 پوائنٹ پر رہا۔ کمپنیوں پر بھی فروخت کا دباؤ نظر آیا جس سے بی ایس ای کا مڈكیپ 0.77 فیصد گر کر 1496.21 پوائنٹ پر اور سمال کیپ 0.39 فیصد لڑھک کر 13508.22 پوائنٹ پر رہا۔ ٹیلی کام کمپنیوں بھارتی ایئر ٹیل ، ووڈافون اور آئیڈیا کے ساتھ ریلائنس جیو کی طرف سے ٹیرف میں تقریبا 42 فیصد تک کاضافہ کیے جانے کی وجہ سے خرید اری کی طاقت پر بی ایس ای کا سینسیکس 279 پوائنٹس کی تیزی سے 41072.94 پوائنٹ پر کھلا۔ ابتدائی سیشن میں ہی یہ خریداری کی طاقت پر 41093.99 پوائنٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچا لیکن فروخت شروع ہونے سے یہ 40707.63 پوائنٹ کے نچلے سطح تک لڑھکا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 40793.81 پوائنٹ کے مقابلے میں 0.022 فیصد یعنی 8.36 پوائنٹس بڑھ کر 40802.17 پوائنٹ پر رہا۔
اسی طرح سے این ایس ای کا نفٹی 91 پوائنٹ کی برتری لے کر 12137.05 پوائنٹ پر کھلا اور خریداری پر یہ 12137.15 پوائنٹ کی بلند ترین سطح تک گیا۔ اس کے بعد شروع ہوئی فروخت کے دباؤ میں یہ 12023.70 پوائنٹ کے نچلے سطح تک گرگیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 12056.05 پوائنٹ کے مقابلے میں 0.07 فیصد یعنی 7.85 پوائنٹ گر کر 12048.20 پوائنٹ پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل گروپ میں سے زیادہ تر گراوٹ میں رہے۔ آٹو گروپ میں سب سے زیادہ 0.94 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ۔ برتری میں رہنے والوں میں ٹیلی کام 2.64 فیصد، توانائی 1.28 فیصد، دھات 0.31 فیصد اور بیسک مٹیريلس 0.27 فیصد شامل ہے۔ بی ایس ای شیئر بازار میں کل 2742 كمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1501 گراوٹ میں اور 1051 برتری میں رہی جبکہ 190 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔