ممبئی: گھریلو شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن کمزور ہوئے اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 182.75 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کمزور ہو کر 52386.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 38.10 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کمزور ہو کر کاروبار کے اختتام پر یکم جولائی کے بعد کی نچلی سطح 15689.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔
صبح کے کاروبار میں سینسیکس ایک وقت 340 پوائنٹس اور نفٹی 95 پوائنٹس کمزور ہو گیا تھا۔ دوپہر سے پہلے دونوں سربراہ انڈیکس میں خرید اور نفٹی کچھ دیر کے لیے ہرے نشان میں بھی آیا، لیکن بعد میں پھر کمزور ہو گیا۔ سینسیکس پورے دن لال نشان میں تھا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.61 فیصد کے استحکام کے ساتھ 22813.67 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.39 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25874.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔
- مزید پڑھیں: WhatsApp Policy: 'ڈیٹا پروٹیکشن بل آنے تک نئی رازداری پالیسی نافذ نہیں ہوگی'
- فیس بک کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، پیشی کا حکم
دھات، ٹیلی کام، بنیادی اشیاء، صحت اور ریئلٹی گروپس میں تیزی تھی۔ انرجی، بینکنگ، تیل، گیس اور آئی ٹی گروپس کی کمپنیوں میں گراوٹ تھی۔ ریئلٹی، دھات، ٹیلی کام اور بنیادی اشیاء کے گروپس کی کمپنیوں میں خرید کا زور تھا۔
یو این آئی