ETV Bharat / business

ایس بی آئی نے 'کانٹیکٹ لیس' ڈیبٹ کارڈ متعارف کرایا - رابطہ اور بغیر رابطے کے لین دین کرسکتے

ایس بی آئی نے یہ کارڈ جے سی بی کے ساتھ مل کر روپے کے نیٹ ورک پر متعارف کرایا ہے۔ اس کارڈ میں دوہرے انٹرفیس کے فیچرز ہیں۔

SBI RuPay JCB platinum contactless debit card launched

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:49 PM IST

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) اور جے سی بی انٹرنیشنل آف جاپان نے منگل کے روز 'ایس بی آئی روپے جے سی بی پلاٹینم کانٹیکٹ لیس ڈیبٹ کارڈ' متعارف کرایا ہے۔

ایس بی آئی نے یہ کارڈ جے سی بی کے ساتھ مل کر روپے کے نیٹ ورک پر متعارف کرایا ہے۔ اس میں دوہری انٹرفیس کی فیچرز ہے۔ جس کے ذریعہ صارفین اس کارڈ سے گھریلو بازار میں رابطہ اور بغیر رابطے کے لین دین کرسکتے ہیں۔

اس کارڈ کے ذریعہ صارفین جے سی بی کے نیٹ ورک کے تحت دنیا بھر میں اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کے ذریعے لین دین کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ای کامرس فروشوں، جے سی بی کے شراکت داروں سے بھی آن لائن خریداری کرسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارڈ روپے آف لائن والیٹ پر مبنی لین دین کی بھی حمایت کرتا ہے۔ اس سے کارڈ میں ہی ادائیگی کی اضافی سہولت دستیاب ہے۔ صارفین اس آف لائن والیٹ میں رقم ڈال سکیں گے اور اسے بھارت میں بس اور میٹرو اور خوردہ ادائیگی کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.