ممبئی: خام قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روپے کی گزشتہ تین دنوں کی تیزی کو آج بریک لگ گیا اور بدھ کے روز یہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں نو پیسے کی کمی کے ساتھ 75.60 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ تین کاروباری دنوں میں بھارتی کرنسی کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ منگل کے روز اس کی قیمت 7 پیسے اضافے کے ساتھ 75.51 روپے فی ڈالر پر آگئی تھی۔آج صبح روپے کی شروعات مضبوطی سے ہوئی۔ دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے نرم پڑنے کی وجہ سے یہ دو پیسے اضافے کے ساتھ 75.49 روپے فی ڈالر پر کھلا، لیکن اس کے بعد ہی دباؤ میں آگیا۔
خام تیل میں اس کا گراف ایک فیصد سے زیادہ تیزی سے کم ہوگیا، تاہم یہ گراوٹ محدود رہی۔ کاروبار کے اختتام تک روپے 75.60 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اسی قیمت پر بند ہوا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ریزرو بینک نے کمرشیل بینکوں کے توسط سے ڈالر خریدے، جس سے روپیہ دباؤ کا شکار ہوا۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ کی تیزی سے روپیہ کو تقویت ملی۔