ETV Bharat / business

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی - rupee settles 5 paise news in urdu

بین بینکاری کرنسی مارکٹ میں جمعہ کے روز بھارتی کرنسی پانچ پیسے گر کر 75.84 روپے فی ڈالر رہی۔

Rupee settles 5 paise lower at 75.84 against US dollar

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:14 PM IST

بھارتی کرنسی آج مسلسل دوسرے روز کمزور ہوئی۔ اس سے پہلے کے کاروبار میں یہ 19 پیسے کی کمی سے 75.79 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکٹ میں ابتدائی کہرام سے کاروبار کے آغاز میں روپے پر دباؤ پڑا۔ اس کی قیمت 31 پیسے ٹوٹ کر 76.10 پر فی ڈالر ہو گئی۔ بعد میں اسٹاک مارکٹ میں گراوٹ کم ہونے سے روپے میں نمایاں بہتری آئی اور کاروبار کے اختتام تک وہ فی ڈالر 75.84 تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ مجموعی طور پر ایک ہفتے میں روپیہ 26 پیسے کمزور ہوا ہے۔

دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس کی ایک چوتھائی فیصد گراوٹ سے روپے کو کچھ استحکام حاصل ہوا۔ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی نرمی سے بھی ہندوستانی کرنسی کی گرواٹ کچھ کم ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.