ممبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی کی وجہ سے انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپے بدھ کو تین پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.30 روپے فی ڈالر ہوگیا جو گزشتہ کاروباری دن منگل کو بھارتی کرنسی ایک پیسے کی نرمی کے ساتھ 74.33 روپے فی ڈالر پر رہاتھا۔ روپے پر آج ابتدا میں دباؤ رہا۔ یہ ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 74.34 روپے فی ڈالرپر کھلا اور لڑھکتا ہوا 74.46 روپے فی ڈالر تک کم ہوگیا۔
دنیاکی دیگراہم کرنسیوں کے باسکیٹ میں ڈالر انڈیکس میں تیزی کی وجہ سے بھارتی کرنسی پر دباؤ پڑا۔
گھریلو شیئر بازار کا گراف دوپہر بعد اوپر جانے سے روپے نے بھی واپسی کی۔ کاروبار کے اختتام سے پہلےایک وقت یہ 74.25 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ آخر میں گزشتہ دن کے مقابلے تین پیسے زیادہ ہوکر 74.30 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔