ممبئی: دنیا کی دیگر اہم کرنسیز کے مقابلے ڈالر میں تیزی رہنے اور گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ کے دباؤ میں انٹر بینکنگ کرنسی بازار میں روپے جمعرات کو 14 پیسے کمزور ہو کر 73.66 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔
گذشتہ روز بھارتی کرنسی 12 پیسے کی مضبوطی میں 73.52 روپے فی ڈالر پر تھی۔ گھریلو شیئر بازار میں بپا کہرام کے دباؤ میں روپے 18 پیسے کی کمی کے ساتھ 73.70 روپے فی ڈالر پر کھلا اور کاروبار کے دوران 73.78 روپے فی ڈالر کے دن کی نچلی اور 73.78 روپے کی اعلیٰ سطح کے درمیان رہا۔
بالآخر روپیہ گذشتہ روز کے مقابلے 14 پیسے کمزور ہو کر 73.66 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔