ETV Bharat / business

بھارتی کرنسی 17 ماہ کی نچلی سطح پر - سرمایہ کاروں کے سرمایہ نکالنے کے دباؤ میں انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ پیر کو 30 پیسے کمزور

گزشتہ کاروباری دن کے دوران بھارتی کرنسی 54 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.87 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی، آج روپے پر شروع سے ہی دباؤ رہا۔

Rupee plunges to 17-month low of 74.17 against US dollar
علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 11:14 PM IST

گھریلو اسٹاک مارکٹوں میں ریکارڈ گراوٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سرمایہ نکالنے کے دباؤ میں انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ پیر کو 30 پیسے کمزور ہو کر 74.17 روپے فی ڈالر پر آ گیا۔ یہ بھارتی کرنسی کی 17 ماہ کی نچلی سطح ہے اور 9 اکتوبر 2018 کو درج 74.39 روپے فی ڈالر سے زیادہ دور نہیں ہے۔

دو دن میں روپیہ 84 پیسے لڑھک چکا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن پر یہ 54 پیسے کی گراوٹ میں 73.87 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ آج روپے پر شروع سے ہی دباؤ رہا۔ یہ 12 پیسے کمزور ہو کر 73.99 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ تاہم کمزور ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی کے دم پر یہ 73.86 روپے فی ڈالر کے دن کے سب سے زیادہ سطح تک بھی پہنچا۔

دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر انڈیکس آج ایک فیصد سے زائد لڑھک گیا۔ تاہم اسٹاک مارکیٹ میں پانچ فیصد کمی کی وجہ سے روپے میں ایک بار پھر کمی شروع ہو گئی۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کے ہندوستانی سرمایہ مارکیٹ سے 49.15 ملین ڈالر کی خالص نکاسی سے بھی بھارتی کرنسی پر دباؤ بڑھا۔ آخر میں یہ پچھلے کاروباری دن کے مقابلے میں 30 پیسے کمی کے ساتھ 74.17 روپے فی ڈالر تک کم ہو کر اسی سطح پر بند ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.