گھریلو شیئربازاروں میں تیزی کے رجحان سے انٹربینکنگ کرنسی بازار میں آج روپے 43 پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 74.31 روپے کا فروخت ہوا۔ بھارتی کرنسی گزشتہ چار کاروباری دنوں میں 55 پیسے ٹوٹنے کے بعد مضبوط ہوئی ہے۔
گزشتہ کاروباری دن پریہ 19 پیسے کی کمی کے ساتھ 74.74 روپے فی ڈالر پر رہی تھی۔ روپے میں آج شروع سے تیزی رہی۔ یہ 23 پیسے مضبوط ہوکر 74.51 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ زبردست اچھال کے ساتھ ایک وقت یہ 74 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیاتھا۔
- مزید پڑھیں: خدمات کے شعبے میں 11 ماہ کی سب سے تیز گراوٹ
- تاجروں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت پرعزم : مودی
حالانکہ اس سطح پر قائم نہ رہ سکا اور کاروبار کے اختتام پر74.31 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ روپے کی دن کی نچلی سطح 74.55 روپے فی ڈالر رہی۔ تاجروں نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری سے بینکوں کی جانب سے ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا جس سے روپے مضبوط ہوا۔
یواین آئی