ETV Bharat / business

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی

گزشتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے تین پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.56 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Rupee falls 23 paise to 73.79 against US dollar

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 7:56 PM IST

ممبئی: سنسیکس میں تیز گراوٹ اور دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے مضبوط ہونے سے پیر کے روز انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے 23 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.79 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے تین پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.56 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آج کاروبار کی ابتداء سے ہی روپے دباؤ میں رہا۔ یہ آج کے کاروبار میں 18 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.74 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ دن بھر روپے کی قیمت 73.81 سے 73.63 روپے کے درمیان رہی۔ آخر میں یہ 23 پیسے کی گراوٹ سے 73.79 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر ایک فیصد سے زیادہ مضبوط ہوا، جس سے روپیہ پر دباؤ قائم رہا۔ گھریلو شیئر بازاروں میں تین فیصد کی کمی سےبھی بھارتی کرنسی پر دباؤ پڑا۔ تاہم خام تیل میں ساڑھے پانچ فیصد گراوٹ کی وجہ سے روپے کی گراوٹ کچھ حد تک محدود رہی۔

یوین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.