غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے رواں برس اکتوبر میں خردہ افراطزر کی شرح 7.61 فیصد درج کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ مہینے یہ اعداد وشمار 7.27 فیصد رہا تھا۔
جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق موٹے اناج کی قیمتوں میں 3.39 فیصد، گوشت اور مچھلی 18.70 فیصد ، انڈے میں 21.89 فیصد ، دودھ میں 5.20 فیصد ، تیل اور چربی میں 15.17 فیصد ، پھلوں میں 0.34 فیصد ، سبزیوں میں 22.51 فیصد ، دالوں میں 18.34 فیصد ، چینی میں 1.4 فیصد اور مصالحوں میں 11.28 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔