ETV Bharat / business

اپریل میں خوردہ افراط زر کم ہوکر 4.29 فیصد

author img

By

Published : May 13, 2021, 4:56 PM IST

اپریل 2021 میں موٹے اناج کی خوردہ قیمتوں میں 2.96 فیصد، دودھ میں 0.13 فیصد، ساگ سبزی میں 14.18 فیصد اور چینی میں 5.99 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

Retail Inflation Eases To 4.29% In April On Decline In Food Prices

نئی دہلی: گھریلو بازار میں مانگ کم ہونے کے سبب اپریل 2021 میں خوردہ قیمتوں پر مبنی افراط زر کی شرح 4.29 فیصد درج کی گئی جبکہ گذشہ ماہ مارچ میں یہ 5.25 فیصد تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار میں صارفین کم ہیں اور آمد جاری ہے۔ جس کی وجہ سے بنیادی خوردہ قیمتوں میں گراوٹ آرہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں خوردہ افراط زر کی شرح 4.29 فیصد ہو گئی ہے۔ مارچ 2021 میں یہ اعداد و شمار 5.52 فیصد تھا۔

اپریل 2021 میں موٹے اناج کی خوردہ قیمتوں میں 2.96 فیصد، دودھ میں 0.13 فیصد، ساگ سبزی میں 14.18 فیصد اور چینی میں 5.99 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

رواں ماہ میں گوشت، مچھلی کی خوردہ قیمتوں میں 16.68 فیصد، انڈے میں 10.55 فیصد، تیل میں 25.91 فیصد، پھل میں 9.81 فیصد، دال میں 7.51 فیصد، مصالحے میں 4.33 فیصد، تیار کھانے میں چار فیصد اور ایندھن میں 7.91 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.