کمپنی کے گروپ آف ڈائرکٹر کی میٹنگ کے بعد آج جاری مالی نتائج کے مطابق مارچ میں اختتام سہ ماہی میں کمپنی کا اصل فائدہ ایکسپشن آئٹم کے بعد 6546 کروڑ روپے رہا۔ حالانکہ ایکسپشن آئٹم سے پہلے یہ منافع 10813 روپے رہا جو سال 19 ۔ 2018 کے آخری سہ ماہی کے 10427 کروڑ روپے کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اس سہ ماہی میں اس کی آمدنی 151209 کروڑ روپے ہوئی جو اس سے پہلے مالی سال کے 155151 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے۔
اس نے بتایا کہ مارچ میں اختتام مالی سال میں اس کی مجموعی آمدنی 659205 کروڑ روپے رہی جو اس سے پہلے مالی سال کے 625212 کروڑ روپے کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت میں کمپنی کا اصل منافع 39880 کروڑ روپے رہا جو اس سے پہلے مالی سال کے 39837 کروڑ روپے کے مقابلے میں معمولی 0.1 فیصد زیادہ ہے۔