کورونا وائرس کی وجہ سے ریلائنس نے سی ایس آر کا ایک بڑا حصہ 'مشن ان سیوا' ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آکسیجن اور کورونا مریضوں کے علاج پر صرف کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیہی انقلاب، تعلیم اور کھیلوں کی ترقی پر بھی ایک بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔ گزشتہ برس ریلائنس کا سی ایس آر کے تحت مجموعی خرچہ 1022 کروڑ روپے تھا۔
جب کورونا وائرس کی پہلی لہر میں مہاجر مزدور اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے تو ریلائنس نے ملک میں 'مشن ان سیوا' شروع کیا تھا۔ ریلائنس نے تقریباً 27 لاکھ افراد کے لیے پانچ کروڑ 50 لاکھ کھانے کے پیکٹ کا انتظام کیا تھا۔ ریلائنس نے کھانے کے بعد میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی ایک بڑی مقدار کا بندوبست کیا۔ آج، ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں تقریباً 1000 ٹن آکسیجن بنائی جارہی ہے اور ضرورت مند ریاستوں کو اسے مفت دی جارہی ہے۔
ریلائنس نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 23 سو بستروں کا آپریشن اور انتظام سنبھال رکھا ہے تاکہ مریضوں کو صحیح علاج مل سکے۔ اس میں ممبئی میں واقع ملک کا پہلا کووڈ اسپتال بھی شامل ہے۔ اس دوران 14 ہزار ایمبولینسوں کو ساڑھے پانچ لاکھ لیٹر ایندھن مفت دیا گیا۔ فرنٹ لائن ورکرس کو 81 لاکھ ماسک تقسیم کیے گئے۔
ریلائنس اپنے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے 50 ہزار ویکسین کا بندوبست کر رہی ہے تاکہ اس کے ملازمین کو کورونا ویکسین کا تحفظ مل سکے۔
دیہی تبدیلی کے تحت، ریلائنس نے دیہاتوں میں 131 لاکھ مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کی ہے۔ گاؤں کی بہتر انتظامیہ کے لیے، تقریباً 10 ہزار منتخب نمائندوں اور دیہی ملازموں کو تربیت دی گئی ہے۔ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے 20 ریاستوں کے 150 شہروں میں 8800 بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی گئی۔
ریلائنس نے موبائل میڈیکل یونٹس (ایم ایم یو)، اسٹیٹک میڈیکل یونٹ (ایس ایم یو) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کے ذریعے 2.3 لاکھ مریضوں کا علاج کیا۔ نصف آبادی کے لئے جنوری 2021 میں ون اسٹاپ بریسٹ کلینک کھولا گیا ہے۔ بچوں پر نقص تغذيہ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ریلائنس نے 10،000 سے بھی کم لاگت والے ریلائنس نیوٹریشن گارڈن کو ترقی دی ہے۔
ریلائنس فاؤنڈیشن نے بھارت میں بچوں اور نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کھیلوں کا انتخاب کیا ہے۔ ابتداء سے ہی ریلائنس فٹنس تربیت، غذا اور کوچنگ کے ذریعہ ملک بھر میں 2.15 کروڑ نوجوانوں کو جوڑ چکی ہے۔ اس وقت ریلائنس اولمپک کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں بھارت کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن اور ویٹ لفٹنگ میں 11 کھلاڑیوں کی مدد کر رہی ہے۔
یو این آئی