اسٹاک مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس ایشیو میں، کمپنی نے اپنے حصص یافتگان کو 42.26 کروڑ حصص کی پیش کش کی ہے، جبکہ بند ہونے سے ایک دن قبل، 2 جون تک 54.9 کروڑ حصص کے لیے بڈ مل چکی ہے۔ یعنی، ریلائنس کا رائٹ ایشیو 1.3 گنا سبسکرائب ہو چکا تھا۔ رائٹ ایشیو بدھ تک اوپن ہے۔ سرمایہ کاروں کو شیئر خریدنے کا آخری موقع 3 جون تک ملے گا۔
رائٹس ایشیو کے سبسکرپشن کا ایک ہی مطلب ہے کہ حصص دار اپنے انٹائٹیلمنٹ سے زیادہ حصص کے لیے قیمت لگا رہے ہیں۔ کل رائٹ ایشیو میں سرمایہ کاری کا آخری دن ہے اور سبسکرپشن کی تعداد مزید بڑھنے کی امید ہے۔ ریلائنس میں 25 لاکھ سے زائد ریٹیل حصص یافتگان کے علاوہ 1700 سے زیادہ ادارہ جاتی حصص دار ہیں۔ ان میں ملکی اور غیر ملکی دونوں ادارے شامل ہیں۔
مکیش امبانی نے گذشتہ برس اگست میں 2021 تک قرض کم کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔ اسی منصوبے کے تحت یہ رائٹ ایشیو لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیو پلیٹ فارم میں ایکویٹی فروخت کرکے قرض کم کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ ریلائنس کے فلی اونڈ سبسڈری جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاروں کی جھڑی لگی ہوئی ہے۔ امریکی کمپنی فیس بک انک سمیت 5 بڑے سرمایہ کاروں نے جیو پلیٹ فارم میں 78562 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ہندوستان کی کسی ٹکنالوجی کمپنی میں یہ اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
ریلائنس تین دہائیوں میں یہ پہلا رائٹ ایشیو لائی ہے اور وہ پندرہ حصص پر ایک شیئر آفر کیا جارہا ہے۔