ETV Bharat / business

ریلائنس، بی پی جوائنٹ وینچر سے پانچ برسوں میں 60 ہزار نئی نوکریاں فراہم کرے گا - پانچ برسوں میں 60 ہزار روز گار

مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کو قرض سے آزاد کرنے کے بعد اب اپنے کاروبار کو مزید تیزی سے بڑھانے کے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اووربریٹش پٹرولیم (بی پی) کے ساتھ مل کر بھارتی مارکیٹ میں ایندھن اور طیارہ ایندھن کی خردہ فروشی کے لئے ریلائنس - بی پی موبلٹی لمیٹڈ (آر بی ایم ایل) نے ایک جوائنٹ وینچر تشکیل دیا ہے جو اگلے پانچ برسوں میں 60 ہزار روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔

ریلائنس۔ بی پی جوائنٹ وینچر سے پانچ برسوں میں 60 ہزار نئی نوکریاں فراہم کرے گا

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 2:20 PM IST

ریلائنس کے پاس ابھی 1،400 خردہ فروشی کے مراکز ہیں۔ مشترکہ انٹرپرائز کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں ایندھن ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھا کرساڑھے پانچ ہزا ر کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان کے کھل جانے پر 60 ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ فی الحال یہ 20 ہزار ہیں جو بڑھ کر 80 ہزار تک ہوجائیں گے ۔ ری برانڈ نگ کے تحت یہ اسٹیشن جیو- بی پی برانڈ کے تحت قائم کیے جائیں گے۔ طیارہ ایندھن کے کئے کا مقصد اگلے چند برسوں میں اپنی رسائی 30 سے ​​45 ہوائی اڈوں تک کرنا ہے۔

گزشتہ اگست میں دونوں کمپنیوں نے جوائنٹ وینچر بنانے کا اعلان کیا تھا۔اب اس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

بیان میں کہا گیا کہ جیو بی پی برانڈ کے تحت اس جوائنٹ وینچر کا مقصد ملک کےایندھن اور متحرک مارکیٹوں میں ایک بڑی کمپنی بنانا ہے۔ جیو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے 21 ریاستوں میں ریلائنس کی موجودگی اور اس کے لاکھوں صارفین اس سے مستفید ہوں گے۔

جوائنٹ وینچر کے تحت بی پی اپنے اعلی معیار والے ایندھن ، لبریکنٹس ، خردہ اورلو کاربن موبلٹی کا استعمال کرے گا۔ آر بی ایم ایل نے دیگر قانونی منظوری کے ساتھ ٹرانسپورٹ ایندھن کے مارکیٹنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں ۔ بیان کے مطابق آئندہ 20 برسوں میں یہ دنیا میں ملک کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا ایندھن کا بازار بن سکتا ہے۔ ملک میں مسافر کاروں کی تعداد میں تقریبا چھ گنا اضافہ ہونے کا اندزہ ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے نئے جوائنٹ وینچر ریلائنس بی پی موبلٹی نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ بیان کے مطابق ’’ 2018 میں ابتدائی معاہدے کے بعد بی پی اور ریلائنس نے سودے کو منصوبہ بندی کے حساب سے مکمل کرنے کے لئے پچھلے کچھ چیلینجنگ مہینوں کے دوران مل جل کر کام کیا ہے‘‘ ۔

فی الحال ملک میں ایندھن کی خردہ فروشی میں پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیاں غالب ہیں۔ ملک میں مجموعی 69،392 پٹرول پمپوں میں سے زیادہ تر ان ہی کے ہیں۔ سرکاری کمپنوں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) ، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے پاس 62،072 پٹرول پمپ ہیں۔ تینوں کمپنیوں کے پاس ملک کے 256 طیارہ فیول اسٹیشنوں میں سے 224 ہیں۔"

امبانی نے کہا ’’ خردہ اور طیارہ ایندھن میں ملک بھر میں موجودگی کے لئے ریلائنس - بی پی کے ساتھ اپنی مضبوط اور قیمتی شراکت داری کو بڑھا رہی ہے۔ آر بی ایم ایل کا مقصد متحرک اور کم کاربن والے حل میں سرخیل کپمنی بنانا ہے۔ ڈیجیٹل اور ٹکنالوجی کے ساتھ بھارتی صارفین کے لئے صاف اور سستا متبادل فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے‘‘ ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.