ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے آج کہا کہ مرکزی بینک ایک ڈیجیٹل کرنسی پر کام کر رہا ہے، جو کہ پوری طرح سے کریپٹوکرنسی سے الگ ہو گی۔
مسٹر داس نے ایک پروگرام میں کہا کہ تکنیکی انقلاب کے دور میں ہم پیچھے نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے فوائد کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کریپٹو کرنسی میں کچھ خدشات ہیں۔
- مزید پڑھیں: آر بی آئی گورنر نے کرپٹو کارنسی پر تشویش کا اظہار کیا
- 'پیٹرول- ڈیزل کی قمیتوں میں کمی کیلئے مشترکہ کوشش کی ضرورت'
اس سے قبل حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی کہا تھا کہ وہ جلد ہی کریپٹو کرنسی پر ایک بل لائے گی، کیونکہ موجودہ قانون اس کے لیے ناکافی ہے۔
بھارت میں ابھی تک بٹ کوائن جیسی کرپٹوکرنسی لیگل ٹینڈر نہیں ہے۔ اس لیے کریپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانا ایک متنازع مسئلہ ہے۔
یواین آئی