راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کے ذریعہ راجستھان اسمبلی میں آج پیش کیے گئے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں کووڈ راحتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کوئی بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
وزیر اعلی گہلوت نے آج تیسر بجٹ پیش کرتے ہوئے ہر ایک کنبے کو پانچ لاکھ روپے کے طبی بیمہ منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پیپرلیس بجٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے خصوصی کووڈ پیکج میں 33 لاکھ بے سہارا کنبوں میں سے ہر ایک کو دو-دو ہزار روپے کی مدد، پانچ لاکھ ضرورت مندوں کو سود سے پاک قرض، چھوٹے کاروباریوں کو 50 کروڑ روپے کی مدد کے ساتھ اسکولوں میں یونیفارم میں نصابی کتابوں پر 470 کروڑ روپے خرچ کرنے کا ابھی اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹارٹ اپ کو پانچ لاکھ روپے دینے اور سہریا کتھوڑی قبائلی اور خصوصی اہل مزدوروں کو 200 دن کا روزگار دینے کا بجٹ میں التزام کیا گیا ہے۔ اشوک گہلوت نے 47 ہزار 652 کروڑ 77 لاکھ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کسانوں، کاروباریوں اور عام لوگوں کو ٹیکس میں راحت دی ہے۔
یواین آئی