ETV Bharat / business

ریلوے کی آمدنی میں اضافہ - railway freight records 9% increase in november

ریلوے فریٹ نے 2020 میں مال کی سب سے زیادہ لوڈنگ درج کی اور رواں برس نومبر میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کا اضافہ درج کیا۔

Railway freight records highest loading in 2020; marks 9% increase in November

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 11:47 AM IST

نئی دہلی: بھارتی ریلوے نے نومبر 2020 کے مہینے میں کمائی اور لوڈنگ کے معاملے میں مال ڈھلائی کی اعلیٰ سطح برقرار رکھتے ہوئے آمدنی کا سلسلہ جاری رہا۔ مشن موڈ پر، بھارتی ریلوے کی نومبر 2020 کے مہینے کے لیے مال کی لدائی گذشتہ برس کی لوڈنگ اور اسی مدت کی کمائی سے پار کر گئی ہے۔

نومبر 2020 کے مہینے میں بھارتی ریلوے کی لوڈنگ 109.68 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی لوڈنگ (100.96 ملین ٹن) کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت میں بھارتی ریلوے نے مال ڈھلائی سے 10657.66 کروڑ روپے کی کمائی کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی کمائی (10207.87 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 449.79 کروڑ روپے (4 فیصد) زیادہ ہے۔

نومبر 2020 کے مہینے میں بھارتی ریلوے کی لدائی 109.68 ملین ٹن رہی، جس میں 48.48 ملین ٹن کوئلہ، 13.77 ملین ٹن خام لوہا، 5.1 ملین ٹن خوردنی اناج، 5.41 ملین ٹن کھاد اور 6.62 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑکر) شامل ہے۔

اس مدت کے دوران نومبر 2020 میں یومیہ اوسط ویگن لوڈنگ 58726 رہی، جو اکتوبر 2020 (56128 ویگن) کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

تہوار کی چھٹیوں اور گردابی طوفان نیوار کے سبب مال کی لدائی متاثر ہونے کے باوجود بھارتی ریلوے نے گزشتہ 3 مہینوں میں (اکتوبر میں 15 فیصد، ستمبر میں 15 فیصد) تیزی کے ساتھ اقتصادی بازیابی کا اشارہ دیتے ہوئے مال ڈھلائی کے معاملے میں متاثرکن اعداد و شمار درج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریلوے فریٹ کی نقل و حمل کو پرکشش بنانے کے لیے بھارتی ریلوے میں کئی طرح کی رعایتیں/ چھوٹ دی جارہی ہے۔ بھارتی ریلوے نے کووڈ-19 کے وقت کا استعمال اپنی چوطرفہ صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.