ETV Bharat / business

پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی پیداوار 90 فیصد پہنچ گئی - 'پبلک سیکٹر کی کمپنیاں ملک کے لیے فخرکی بات

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کے ساتھ 'پائیدار، مزاحمتی، لکچدار بھارت کی تعمیر۔کووڈ۔19 وبا کے دوران پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی خدمات' نامی کتابچہ جاری کرتے ہوئے جاویڈکر نے کہا کہ 'پبلک سیکٹر کی کمپنیاں ملک کے لیے فخرکی بات ہے۔ اس نے وبا کے دوران قابل تعریف کام کیا ہے۔

PSEs Back To 90% Of Their Production Capacity: Javadekar

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 7:43 PM IST

نئی دہلی: بھاری صنعتوں کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز کووڈ۔ 19 وبائی بیماری کے دوران پبلک سیکٹروں کی کمپنیوں کی کارکردگی پر ایک کتابچہ لانچ کیا۔

پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کوملک کے لیے قابل فخر قرار دیتے ہوئے مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان کمپنیوں نے بجلی، کھانا پکانے کے گیس، پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل جیسے ضروری سامان کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا۔ ان لاک کے ساتھ سرکاری کمپنیوں کی پیداوار اب عام دنوں کے مقابلے میں 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کے ساتھ 'پائیدار، مزاحمتی، لکچدار بھارت کی تعمیر۔کووڈ۔19 وبا کے دوران پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی خدمات' نامی کتابچہ جاری کرتے ہوئے جاویڈکر نے کہا کہ 'پبلک سیکٹر کی کمپنیاں ملک کے لیے فخرکی بات ہے۔ اس نے وبا کے دوران قابل تعریف کام کیا ہے۔

بجلی کی فراہمی 99 فیصد تھی اور پاور فیلیور نہیں ہوا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 24 ہزار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹروں، 71 ہزار پٹرول پمپوں اور 6،500 مٹی کے تیل ڈیلروں کے ذریعہ سپلائی کو یقینی بنایا۔ مجموعی طور پر 71 کروڑ ایل پی جی سلنڈر سپلائی کیے گئے تھے۔ ان میں سے 21 کروڑ سلنڈر اُجولا اسکیم کے مستفید افراد کو دیئے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.