ETV Bharat / business

عوامی شعبہ کے بینکز نے 17,705.64 کروڑ روپئے کے قرضوں کی منظوری دی - آتمانربھر بھارت

عوامی شعبہ کے بینکز نے حکومت کی صد فیصد گارنٹی والی ایمرجنسی کریڈیٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت 17,705.64 کروڑ روپئے کے قرضوں کی منظوری دی ہے۔

PSBs sanction Rs 17,705 cr collateral free loans for MSMEs
عوامی شعبہ کے بنکز نے 17,705.64 کروڑ روپئے کے قرضوں کی منظوری دی
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 6:15 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے ’آتمانربھر بھارت‘ کے تحت اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ عوامی شعبہ کے بینکز کی جانب سے قرضوں کی منظوری اسی پیکیج کا حصہ ہے۔

حکومت کے مطابق ایم ایس ایم ای کی جانب سے اہلیت رکھنے والوں کو تین لاکھ کروڑ روپئے تک قرض فراہم کئے جائیں گے تاکہ کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کےلیے نافذ کئے گئے لاک ڈوان کی وجہ سے پیدا ہوئے مالی بحران پر قابو پایا جاسکے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے دفتر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ منظور شدہ قرضوں کے سلسلہ میں 5 جون تک 8,320.24 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت منظور شدہ 17,705.64 کروڑ روپئے کے قرضوں کو منظور دی گئی ہے جبکہ 5 جون تک اس سلسلہ میں 8320.24 کروڑ روپئے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

ٹوئٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے ابھی تک منظورشدہ قرضوں اور تقسیم کی گئی رقم میں بڑا حصہ ادا کیا ہے۔ ایس بی آئی نے ابھی تک 11,701.06 کروڑ روپئے کے قرضوں کو منظور دی ہے جبکہ اس سلسلہ میں اب تک 6,084.71 کروڑ روپئے جاری کردیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.