ETV Bharat / business

انکم ٹیکس پورٹل میں درپیش مسائل جلد حل ہونگے: سیتا رمن

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 8:31 PM IST

نرملا سیتارمن نے کہا کہ ’’انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے دوران نئے پورٹل میں درپیش مسائل ایک یا دو دنوں میں حل ہو جائیں گے۔‘‘

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جون میں جب انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے نئے پورٹل کو لانچ کیا گیا تھا اس وقت کچھ مسائل پیش آئے تھے اور اس کے بعد پورٹل چلانے والی کمپنی انفوسس سے رابطہ کیا گیا اور اسے درست کرنے کے لیے کہا گیا۔‘‘

نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ ریونیو سیکریٹری ہفتہ وار بنیادوں پر اس کی نگرانی کر رہے ہیں اور انفوسس کے نندن نیلکانی نے بھی اس سلسلے میں ایک پریزنٹیشن دی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سینسیکس 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹیکس دہندگان کی طرف سے تجاویز آئیں تھیں اور انہوں نے پرانے پورٹل کو بحال کرنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ نئے پورٹل پر کئے گئے انتظامات پرانے پورٹل پر موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں؛ مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ

وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے، اب ایک دو دن میں تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.