ETV Bharat / business

بے روزگاری کے مسائل پر راہل، پرینکا نے حکومت پر سخت نکتہ چینی کی - پرائیویٹ سیکٹر میں چھٹنی

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ 'پرائیویٹ سیکٹر میں چھٹنی اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پر تالا لگنے سے نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو رہا ہے لیکن حکومت سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اشتہاروں اور تقاریر میں جھوٹ پروس رہی ہے۔'

priyanka gandhi slams modi govt on economic situation

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 3:46 PM IST

Updated : Sep 4, 2020, 5:31 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے روزگار کے کم ہوتے اعدادوشمار کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کی پالیسیوں کے سبب ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس بحران کو دور کرنے کے لیے فوری ضروری اقدام اٹھایا جانا چاہیے'۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'مودی حکومت، روزگار، بحالی، امتحانات کے نتائج دو، ملک کے نوجوانوں کے مسائل کا حل دو۔'

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانامی (سی ایم آئی ای) کا ایک اعدادوشمار بھی دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگست میں ملک کی بے روزگاری میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

محترمہ واڈرا نے بے روزگاری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ '2017 کے ایس ایس سی - سی جی ایل کی بھرتیوں میں ابھی تک تقرری نہیں ہوئی۔ سنہ 2018 سی جی ایل کا رزلٹ تک نہیں آیا۔ سنہ 2019 کے سی جی ایل کے امتحانات ہی نہیں ہوئے۔ 2020 ایس ایس سی سی جی ایل کی بھرتیاں نکالی ہی نہیں۔ بھرتی نکلے تو امتحانات نہیں، امتحانات ہو تورزلٹ نہیں، رزلٹ آجائے تو تقرری نہیں۔'

انہوں نے آگے کہا کہ 'پرائیویٹ سیکٹر میں چھٹنی اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پر تالا لگنے سے نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو رہا ہے لیکن حکومت سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اشتہاروں اور تقاریر میں جھوٹ پروس رہی ہے۔'

Last Updated : Sep 4, 2020, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.