ETV Bharat / business

Petrol Diesel Price: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جاری، ڈیزل تین ماہ بعد سستا ہوا

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 3:38 PM IST

پیر کے اضافے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر عبور کر گئی ہے۔

Petrol hiked again, diesel decreases
پیٹرول کی مہنگائی جاری، تین ماہ بعد ڈیزل سستا ہوا

پیٹرول کی قیمتیں آج ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں جبکہ ڈیزل تقریباً تین ماہ بعد سستا ہوا۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پیر کے اضافے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پیٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 15 اپریل کے بعد 89.72 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

مغربی بنگال کے انتخابات کے دوران 15 اپریل کو ملک میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد قیمت یا تو بڑھ گئی یا 87 دن تک مستحکم رہی۔ آج 88 ویں دن ڈیزل سستا ہو ا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہیں۔

دہلی میں مئی اور جون میں پیٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 2.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں پیٹرول 27 پیسے مہنگا ہوکر 107.20 روپے اور ڈیزل 17 پیسے سستا ہوکر 97.29 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں پیٹرول 25 پیسے مہنگا اور ڈیزل 15 پیسے سستا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.92 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے تھی۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے اضافے سے 101.35 روپے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 92.81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔ 101.19 ۔۔۔ 89.72

ممبئی۔۔۔ 107.20 ۔۔۔ 97.29

چنئی ۔۔۔ 101.92 ۔۔۔ 94.24

کولکاتا۔۔۔ 101.35 ۔۔۔ 92.81

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.