ETV Bharat / business

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز استحکام - پیٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں

گزشتہ کئی روز سے اضافے کے بعد آج مسلسل دوسرے روز پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دہلی میں پیٹرول 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

petrol diesel prices unchanged today
petrol diesel prices unchanged today
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 9:12 AM IST

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے ہے۔

سرکاری کمپنیوں نے آج پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیالیکن گذشتہ کئی دنوں سے ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

پیر کے روز تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ اتوار کے روز وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات اور کچھ دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل کی وجہ سے، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز دھرمیندر پردھان کہا تھا کہ اوپیک کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ پردھان نے کہا کہ اوپیک نے دو دن پہلے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچے تیل کا پانچ لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ ہمیں اس کا فائدہ ملے گا اور ہم پر امید ہیں کہ اس کی وجہ سے (ایندھن) کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔ جب بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو گھریلو مارکیٹ (بھارت میں) (ایندھن) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں

شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی۔۔۔۔۔۔83.71 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73.87 روپے

ممبئی۔۔۔۔۔90.34۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80.51 روپے

کولکاتا۔۔۔۔85.19۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 77.44

چنئی۔۔۔۔86.51۔۔۔۔۔۔۔۔۔79.21 روپے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.