نئی دہلی: حالانکہ عالمی بازار میں خام تیل میں ہلکی سی مضبوطی نظر آ رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب کووِڈ۔19 کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے کے سبب تیل کی طلب میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پیٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔
تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول 81.06 روپیے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا۔
اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پیٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا۔
کولکاتہ میں پیٹرول 82.59 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر حسب سابق کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھی۔
آئی او سی ایل سے ملی اطلاع کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے۔
شہر۔۔۔ ڈیزل۔۔۔۔۔ پیٹرول
دہلی۔۔ 70.46۔۔۔۔ 81.06
ممبئی۔۔ 76.86۔۔۔ 87.74
کولکاتہ۔۔۔ 73.99 ۔۔۔۔82.59
چنئی۔۔ 75.95 ۔۔۔84.14