بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نےآج پٹرول اور ڈیزل (Petrol, Diesel Prices ) کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔ دارالحکومت دہلی مسلسل سولہویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پرممستحکم رہی۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی۔ تاہم بین الاقوامی بازار میں جاری خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر گھریلو بازار میں نظر نہیں آرہا ہے۔ مسلسل سولہویں دن بھی پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
شہر ۔۔۔۔پٹرول۔۔۔۔ڈیزل
دہلی ۔۔۔۔ 103.97۔۔۔۔ 86.67
ممبئی۔۔۔۔109.98۔۔۔۔ 94.14
چنئی ۔۔۔۔۔101.40 ۔۔۔۔ 91.43
کولکاتا ۔۔۔۔۔104.67۔۔۔۔89.79
یو این آئی