ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 85.70 ، 87.11 روپے، 92.28 روپے اور 88.29 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

Petrol, Diesel Prices Touch All-Time Highs

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 4:27 PM IST

ہفتے کے روز مسلسل دوسرے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ملک میں پیٹرول کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم گذشتہ کارباری سیشن میں خام تیل کی قیمت میں کمی درج کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں مانگ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ضرورت: انڈیا ریٹنگ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے جبکہ چنئی میں 22 پیسے فی لیٹر اضافے ریکارڈ کیا۔ اسی دوران، دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے، ممبئی میں 26 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 85.70 ، 87.11 روپے، 92.28 روپے اور 88.29 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 75.88، 79.48، 82.66 اور 81.14 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.