ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - petrol diesel prices today

7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 21 پیسےسے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیاتھا۔

Petrol, diesel prices remain unchanged for 2nd consecutive day

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:45 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن بھی مستحکم رہیں۔

کل بھی دونوں ایندھن تیزی کے بعد مستحکم تھے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ برینٹ کی قیمت 54 ڈالر سے اوپر رہی اور 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ کورونا دور میں گذشتہ برس خام تیل کی قیمتیں بوتل بند پانی سے بھی سستا تھا۔ لیکن ویکسین کی آمد کی خبریں اور خام تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

جمعرات کو ملک کے چاروں بڑے میٹرو میں پیٹرول کی قیمتیں 4 اکتوبر 2018 کے بعد ریکارڈ سطح پر رہی۔ گذشتہ روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔

7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 21 پیسےسے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیاتھا۔

اس سے قبل 6 جنوری کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 29 دن کے استحکام کے بعد اضافہ ہوا تھا اور 6 اور 7 جنوری کو دو دن پر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 49 اور 51 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی۔۔ 84.20۔۔۔۔ 74.38

ممبئی۔۔۔ 90.83۔۔۔۔ 81.07

چنئی۔۔۔ 86.96۔۔۔۔ 79.72

کولکاتا۔۔۔ 85.68 ۔۔۔۔۔77.97

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.