ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز مستحکم - برینٹ کروڈ کی قیمت پھر 65 ڈالر فی بیرل

گھریلو بازار میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، اوپیک اجلاس سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں تیزی لوٹی۔

Petrol, Diesel prices remain stable for 2nd day after touching new highs,

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 3:31 PM IST

گھریلو بازار میں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دوسری جانب اوپیک کے اجلاس سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی لوٹی ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت پھر 65 ڈالر فی بیرل کے اوپر چلی گئی ہے۔

کورونا ویکسین کی دسیتابی، معاشی بحالی اور امریکہ میں ریلیف پیکج کی بنا پر ایندھن کی طلب میں اضافے کی امیدوں کی وجہ سے خام تیل کی قمتیوں میں تیزی آئی ہے۔ تاہم بازار کی نظر رواں ہفتے 4 مارچ کو اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک کے اجلاس پر ہے۔ مارکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر فیصلہ لیا جاسکتا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 91.17، 91.35 روپے، 97.57 روپے اور 93.11 روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، دہلی ، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 81.47 ، 84.35 روپے ، 88.60 روپے اور 86.45 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی فیوچر مارکٹ انٹرکنٹینینٹل ایکسچینج (ICE) میں بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ پیر کے گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 1.68 فیصد اضافے کے ساتھ 65.43 ڈالر فی بیرل رہا، اس کے مقابلے میں گذشتہ کاروباری سیشن میں 61.92 ڈالر فی بیرل تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.