ETV Bharat / business

بدایوں: پیٹرول - ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان

پیٹرول - ڈیزل اور بڑھتی مہنگائی کی مار نے پورے ملک بھر کی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کی عوام بھی مہگائی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔

petrol diesel prices hit common people budget

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 6:10 PM IST

پیٹرول پمپ پر پیٹرول لینے کے لیے آئے بائیک سوار نے پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے اور ہم جیسے چھوٹے کاروباری بڑھتی مہنگائی کی مار سے ٹھیلا لگانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔'

ویڈیو
وہیں ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ' بی جے پی حکومت میں مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور غریبوں کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی آمدنی چار ہزار یا چھ ہزار روپے ماہانہ ہے وہ اس مہنگائی میں اپنی زندگی کیسے بسر کرے'؟ اپنے بچے کے ساتھ پیٹرول بھروانے کے لیے آئے ایک نوجوان کا کہنا تھا: "اب ہم بہت مہنگا پیٹرول خرید رہے ہیں۔ یہ مہنگائی کب تک جاری رہے گی یہ کہنا مشکل ہے'۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی رہنما آتے ہیں، وعدہ کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں جبکہ عوام مشکلوں میں ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں'۔

خیال رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور کم و بیش یہی دونوں قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.