ETV Bharat / business

پیٹرول، ڈیزل کی قمیتوں میں معمولی کمی - خام تیل کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر گھریلو بازار میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 2:11 PM IST

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر معمولی کمی کے بعد صارفین کو راحت ملی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

تیل کمپنیز نے جمعرات کے روز دہلی، کولکاتا اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ پیسے کی تخفیف کی ہے جبکہ ممبئی میں چار پیسے کی کمی سے پیٹرول فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، اس سے قبل مسلسل تین روز تک ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی تھی جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چھ دنوں کے بعد تک کمی کے بعد بدھ کے روز بریک لگ گیا تھا، پھر دوبارہ جمعرات کے روز پیٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ تجارتی مقابلے کے دوران مانگ میں کمی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں گذشتہ سات مہینے کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے، صارفین کو مزید راحت کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

تجارتی مقابلے کی وجہ سے امریکہ میں خام تیل کا ذخیرہ بڑھنے سے بدھ کے روز بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کی کمی آئی جبکہ گھریلو بازار میں چھ فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

خام تیل کی قیمت گذشتہ سات مہینے کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد بھارت کے صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید راحت مل سکتی ہے۔

رینٹ کروڈ 25 اپریل سنہ 2019 کو 75.60 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا تھا، جو کہ رواں برس کی سب سے اونچی سطح تھی۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی،کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں جمعرات کے روز پیٹرول کی قیمت میں کمی اس طرح واقع ہوئی ہے۔

اس وقت دہلی میں 72.23 روپے، کولکاتا میں 74.92 روپے، ممبئی میں 77.89 روپے اور چنئی میں 75.03 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت گھٹ کر 65.88 روپے،68.15 روپے، 69.06 روپے اور 69.59 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.