ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ - پٹرول ڈيزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 37 پیسے اضافے کے ساتھ 84.36 روپے، چنئی میں 33 پیسے اضافے کے ساتھ 82.66 روپے اور کولکاتہ میں 35 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81.06 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Petrol, diesel prices at fresh highs; petrol crosses rs 87 mark in Delhi

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 3:09 PM IST

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تین روز تک مستحکم رہنے کے بعد منگل کے روز مزید قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک میں پٹرول اور ڈيزل کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کو چھوڑ کر دیگر شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر ہے۔

گھریلو بازار کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 35 پیسے مہنگا ہوکر 87.30 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.83 روپے ہے جبکہ کولکاتہ میں یہ 33 پیسے اضافے سے 88.63 روپے فی لیٹرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جہاں ایک لیٹر پیٹرول 89.70 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر کے پار ہوا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 77.48 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ بلند سطح ہے۔

ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 37 پیسے اضافے کے ساتھ 84.36 روپے، چنئی میں 33 پیسے اضافے کے ساتھ 82.66 روپے اور کولکاتہ میں 35 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.