پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کوتاریخی بلندترین سطح پر مستحکم رہیں۔
گذشتہ 4 مئی سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 دن اضافہ کیا گیا، جبکہ ان کی قیمتوں میں نو دن سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پیٹرول 2.81 روپے اور ڈیزل میں 3.34 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 93.21 روپے اور ڈیزل 84.07 روپے فی لیٹر رہا۔ قبل ازیں اتوار کے روز ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 99.49 روپے، چنئی 94.86 روپے اور کولکاتا میں 93.27 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔
ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 91.30 روپے، چنئی میں 88.87 روپے اور کولکاتا میں 86.91 روپے فی لیٹر رہی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔
شہر کا نام ۔۔ پیٹرول ۔۔ ڈیزل
دہلی ۔۔93.21 ۔۔84.07
ممبئی ۔۔ 99.49 ۔۔ 91.30
چنئی ۔۔ 94.86 ۔۔ 88.87
کولکاتا۔۔ 93.27 ۔۔ 86.91
یو این آئی