جمعرات کے روز گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں۔ تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔ بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت فی بیرل 66 ڈالر سے زائد پر برقرار ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 63 ڈالر سے تجاوز ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں اضافے اور پیداوار میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: 'پیٹرول- ڈیزل کی قمیتوں میں کمی کیلئے مشترکہ کوشش کی ضرورت'
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کے روز دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 90.93، 91.12 روپے، 97.34 روپے اور 92.90 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 81.32 ، 84.20 روپے ، 88.44 اور 86.31 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹرکونٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر بینچ مارک خام تیل کا ڈیلیوری معاہدہ گذشتہ سیشن سے جمعرات کے روز 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 66.53 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا تھا۔ جبکہ گذشتہ کاروباری سیشن کے دوران یہ 67 ڈالر فی بیرل تک تھا، نیو یارک مارک ٹائل ایکسچینج پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) اپریل کا معاہدہ گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 63.51 ڈالر فی بیر پر کاروبار چل رہا تھا۔
انجل برونکنگ نائب صدر (توانائی اور کرنسی کی ریسرچر) انوج گپتا نے کہا کہ' امریکہ میں سردی پڑنے سے تیل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں بحالی کے ساتھ آنے والے دنوں میں تیل کی طلب میں مزید اضافہ کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ پیداوار میں تخفیف کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کو حمایت مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خام تیل میں مسلسل اضافہ سے آئندہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئی اونچائی پر جاسکتی ہیں۔