ETV Bharat / business

مئی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں گیارہ بار اضافہ ہوا - petrol, diesel price today

ممبئی میں پیٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے، چنئی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اور کولکاتا میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

Petrol, diesel price increased for 11th time in May

author img

By

Published : May 21, 2021, 5:34 PM IST

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ممبئی میں پیٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا، جبکہ دہلی اور کولکاتا میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کرگیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول کی قیمت 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے کے ساتھ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 19 پیسے مہنگا ہوکر 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 83.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 11 دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سات دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پیٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ممبئی میں پیٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے، چنئی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اور کولکاتا میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ممبئی، کولکاتا اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 30 پیسے، 28 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 91.01 روپے، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکاتا میں 86.64 روپے میں فروخت ہوا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:

شہر کا نام ۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔ 93.04 ۔۔۔83.80

ممبئی ۔۔۔99.32 ۔۔۔ 91.01

چنئی ۔۔۔ 94.71 ۔۔۔88.62

کولکاتا ۔۔۔93.11 ۔۔۔86.64

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.