ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 11 ویں روز بھی مستحکم - دونوں ایندھنوں کی قیمتوں

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر ہے۔

Petrol and diesel prices unchanged for 11th straight day
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 11 ویں روز بھی مستحکم
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 11:37 AM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان دہلی میں جمعرات کو مسلسل 11 ویں دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 101.19 روپے اور ڈیزل کی قیمت 88.62 روپے فی لیٹر درج کی گئی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر ہے۔

امریکہ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی کھپت کے پیش نظر اس کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ہوا۔ کل برینٹ خام تیل 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 75.46 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 3.05 فیصد اضافے کے ساتھ 72.61 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر ۔۔۔پٹرول۔۔۔۔ (ڈیزل

دہلی ۔۔۔101.34 ۔۔۔88.77

ممبئی ۔۔۔۔۔107.26 ۔۔۔۔۔۔96.19

چنئی ۔۔۔۔ 98.96 ۔۔۔۔93.26

کولکاتا۔۔۔۔101.62 ۔۔۔۔91.71

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.