پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر جمعرات اور جمعہ کے روز دو بار مسلسل اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کے علاوہ دیگر شہروں میں ڈیزل کے دام بھی تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔
گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز پیٹرول 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 86.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں پیٹرول 29 پیسے بڑھ کر 93.49 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ کولکاتا میں 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88.30 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پیٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ گیاہے۔
اسی طرح جمعے کے روز دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے کے ساتھ 77.13 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 32 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.99 روپے، چنئی میں 29 پیسے بڑھ کر 82.33 روپے اور کولکاتا میں 30 پیسے کے اضافے سے 80.71 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل
دہلی ------ 86.95 ------ 77.13
ممبئی ------- 93.49 ------ 83.99
چنئی ------ 89.39 ------ 82.33
کولکاتا --- 88.30 ------ 80.71