ملک کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 98.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.18 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت میں جون میں 4.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں بھی پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
آج ملک کے دوسرے شہروں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 104.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
پٹرول 99.80 روپے فی لیٹر چنئی میں اور 98.64 روپے فی لیٹر کولکتہ میں فروخت ہورہا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت چنئی میں 93.72 روپے اور کولکتہ میں 92.03 روپے فی لیٹر تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی میں پٹرول کی قیمت 99 روپے، چنئی میں 100 روپے فی لیٹر
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 98.81 —————— 89.18
ممبئی ۔————— 104.90 —————— 96.72
چنئی —————- 99.80 -—————- 93.72
کولکتہ ———— 98.64 —————— 92.03
یو این آئی