ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری - ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی

خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کچھ اعتدال کے باوجود اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔

petrol and diesel prices continue to rise
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 11:07 AM IST

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو مسلسل پانچویں دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر ہمہ وقتی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اتوار کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 35 ، 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں سب سے زیادہ مہنگا پٹرول 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پیٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 103.23 روپے فی لیٹر ہے۔

رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔

اب دونوں کی قیمتوں میں صرف 26 پیسے کا فرق ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے۔

نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول 104.76 روپے اور ڈیزل 96.47 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس مہینے میں اب تک ان دونوں کی قیمتیں 24 میں 19 دن بڑھ چکی ہیں۔ اس ماہ اب تک پٹرول 5.95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ ہفتے کے آخر میں گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں تیزی رہی۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 0.92 ڈالر اضافے سے 85.53 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 1.09 ڈالر اضافے سے 82.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے بھی ان دونوں میں تقریباً تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کم آمدنی والے شہریوں کے لیے 100 یورو مہنگائی الاؤنس کا فیصلہ

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 107.59 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 96.32
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔113.46 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104.38
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104.52 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100.59
کولکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 108.11 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.43

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.