بین الاقوامی بازار میں خام تیل تقریباً مستحکم رہنے کے دوران سنیچر کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے اور پیٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی ریکارڈ سطح 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
گزشتہ پانچ سے چار دن میں پٹرول 95 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈیزل بھی نو دن سے 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔
یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل سات دنوں سے اضافے کے بعد ہفتے کے آخر میں امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر بریٹ کروڈ 79.28 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 75.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول 25 پیسے، ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوا
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کے دام اس طرح رہے:
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 102.14 —————— 90.148
ممبئی -———— 108.15 —————— 98.12
چنئی ————— 99.76 -—————- 94.99
کولکتہ ———— 102.74 —————— 93.54
یو این آئی