ETV Bharat / business

پی نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری میں مسلسل کمی - p-note investments continue to drop news in urdu

پارٹیسپیٹری نوٹ (پی نوٹ) کے ذریعہ ملک کے سرمائے کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری مسلسل کم ہورہی ہے۔ دسمبر 2019 تک یہ کم ہوکر64537 کروڑ روپے پر آگئی جو گذشتہ 11 برس کی سب سے کم سطح ہے۔

P-note investments continue to drop, hit nearly 11-year low till Dec-end
پی نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری میں مسلسل کمی
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:57 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:16 PM IST

فارن پورٹ فولیو انویسٹرز (ایف پی آئی) غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پی نوٹ جاری کرتے ہیں جو براہ راست اندراج کیے بغیر بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ تاہم انہیں تفتیش کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارتی مارکیٹ میں پی نوٹ کی کل مالیت دسمبر تک گھٹ کر 64537 کروڑ روپے پر آگیا۔ اس سے قبل نومبر میں یہ 13 مہینے کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تھا جس کی مالیت تقریباً 69670 کروڑ روپے تھا۔

پی نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری سنہ 2009 کے فروری کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ اس وقت اس کے ذریعے سرمایہ کاری 60948 کروڑپے کے قریب تھی۔ نومبر تک کی کل سرمایہ کاری میں سے 52486 کروڑ روپے حصص میں 11415 کروڑ بانڈز کی صورت میں اور 636 کروڑ روپے ڈیریویٹو ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی گئی۔

مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کے لیے قوانین میں وسعت پیدا کرنے سے پی نوٹ کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔'

اس سے قبل سیبی نے ایف پی آئی کے لیے کے وائی سی کی ضروریات اور ضابطے کے عمل کو آسان بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے سرمایہ کاروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

نئے قواعد کے تحت ایف پی آئی کو دو قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے اور 80 فیصد زمرہ 1 کے تحت آتا ہے۔ جو سرمایہ کار اس کے دائرے میں آتے ہیں، انہیں آسان درخواست فارم بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.