ETV Bharat / business

پیاز نے پھر رُلا دیا: دیکھیں خاص رپورٹ - سیب سے زیادہ مہنگی پیاز

ملک میں پیاز کی پیداوار کرنے والی اہم ریاستوں میں بھاری بارش کی وجہ سے نئی فصلیں خراب ہوگئی ہیں۔ بازاروں میں اس کا اسٹاک نہیں ہونے کی وجہ سے عام صارف بری طرح پریشان ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کا توازن بری طرح بگڑ گیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ پیاز کی قیمت آسمان چھو رہی ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 10:47 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:29 PM IST

پیاز ایک بار پھر عام آدمی کو رلانے لگی ہے، جو سیب سے بھی زیادہ مہنگی ہو گئی ہے، اوسطاً معیار کا سیب خودرہ بازار میں 30۔40 روپے کیلو گرام پر دستیاب ہے، لیکن ایک کیلو گرام پیاز 50۔ 60 روپے میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ خودرہ بازار میں پیاز 70 ۔80 روپے فی کیلو گرام کی قیمت میں فروخت کی جا رہی ہے۔

پیاز رُلانے پر مجبور: دیکھیں خاص رپورٹ

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے ہیوسٹن میں منعقد 'ہاؤڈی مودی' کی تقریب سے خطاب کرتے مختلف زبانوں میں کہتے ہیں کہ بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کیا واقعی بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے، عام آدمی مہنگائی کی مار جھیل رہا ہے'۔

دوسری جانب دہلی حکومت نے دہلی باشندوں کو راحت دیتے ہوئے 24 روپے کیلو پیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ جو دارالحکومت میں رہنے والوں کے لیے بڑے تحفے سے کم نہیں ہے۔ لیکن دیگر ریاستیں ایسا کیوں نہیں کرپا رہی ہیں ۔ یہ ایک سوال ہے جس کا جواب ابھی تک نہیں ملا ہے۔

ادھر، صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا کہنا ہے کہ پیاز کا بفر اسٹاک موجود ہے۔ حکومت اس کا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.