ETV Bharat / business

بے روزگاری بھتہ کا دعوی، ای ایس آئی سی کے شرطوں میں نرمی

کرونا دور میں ملازمت سے محروم افراد کو ای ایس آئی سی سے بے روزگاری بھتہ کے دعوی کے لیے حلف نامے کی ضرورت نہیں ہے۔ پڑھیں پوری خبر۔۔۔۔

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 4:09 PM IST

Now No Need of Affidavit Form to Claim Unemployment Benefit from ESIC

نئی دہلی: ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے بے روزگاری سے متعلق بھتہ کے دعوے کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔ دعویداروں کو اب اس کے لیے حلف نامہ داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

محنت و روزگار کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ای ایس آئی سی کی اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) کے تحت حلف نامے کے ذریعے دعوی دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ دعوے ضروری دستاویزات کی اسکین کاپیوں کے ساتھ آن لائن دائر کی جاسکتی ہیں۔ ای ایس آئی سی نے 20 اگست 2020 کو منعقدہ اس اجلاس میں اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کو 1 جولائی 2020 سے بڑھا کر 30 جون 2021 کر دیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت دی جانے والی امداد کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی آمدنی کے 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیز اہلیت کے شرائط میں بھی 24 مارچ 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک کی مدت میں نرمی کی گئی تھی۔

حکومت نے کووڈ 19 وبا کے دوران بے روزگار مزدوروں کو ریلیف دینے کے لیے یہ فیصلہ لیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.