انہوں نے تریپورہ میں واقع ایک ادارے کے ذریعے تیار کی گئی 700 ملی لیٹر سے 900 ملی لیٹر تک کی گنجائش والی بانس کی بوتلیں لانچ کی۔ اسے پلاسٹک بوتلوں کے مکمل متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے کیونکہ یہ بوتل قدرتی، پُرکشش اور انتہائی ماحولیات دوست ہے۔
انہوں نے لاڈلی کے ذریعے تیار کی گئی کم قیمت والی سینیٹری نیپکنز، گوبر کا صابن اور کچی گھانی سرسوں تیل بھی لانچ کیا۔
گڈکری نے کہا کہ 'کھادی اور دیہی صنعتیں گاندھی جی کے دل کے بہت قریب تھیں۔ گاندھیائی معیشت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوار پر زور دیتی ہے اور مرکزی حکومت ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ 400 ریلوے اسٹیشنوں پر کلہڑ میں چائے پیش کرنے کا فیصلہ، چمڑے کے کاریگروں کے مابین ٹول کِٹز کی تقسیم اس سمت میں کیے گئے اقدامات شامل ہیں۔'
گڈکری نے کے وی آئی سی کے ذریعے نئی مصنوعات کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ یہ نئی مصنوعات ماحولیات دوست، سستی اور صحت و ماحولیات کے لیے اچھی ہیں۔'
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس کے وی آئی سی ایک دن میں 1.25کروڑ روپے کی فروخت کے اپنے ریکارڈ کو توڑے گا جو ریکارڈ 13 اکتوبر2018 کو بنا تھا۔