ETV Bharat / business

وزیرخزانہ کی بینکرز سے ملاقات اور تبادلہ خیال

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سرکاری دائرہ کار بینکز کے اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 12:48 PM IST

نرملا سیتا رمن نے سرکاری دائرہ کار کے بینکز، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایکسس بینک، کوٹک مہندرا بینک اور سٹی بینک کے اعلیٰ انتظامیہ کی میٹنگ میں بینکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے ڈپٹی گورنر این ایس وشو ناتھن نے بھی جائزے میں حصہ لیا۔

مذکورہ میٹنگ بینکنگ شعبے سے متعلق تھی۔ اس کے بعد آنے والے دنوں میں ایم ایس ایم ای شعبے سے متعلق، آٹوموبائل سیکٹر، متعلقہ صنعتوں، مالی مارکٹ کے شراکت داروں اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق میٹنگ ہوں گی۔ حکومت اعلیٰ نمو کو برقرار رکھنے اور سیکٹر سے متعلق مخصوص مسائل کے حل کی غرض سے مناسب پالیسی اقدامات کے لیے ان سے نتائج اخذ کرے گی۔

بینکنگ شعبے سے متعلق اس میٹنگ میں معیشت کی ضرورت کی مدد کے لیے مجموعی قرض کے نمو پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مزید برآں موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے معاشی ترقی کے محرکات سے متعلق شعبوں کی بینک کس طرح مدد کر سکتے ہیں، اس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ خصوصاً این بی ایف سی، آٹو موبائل اور ایم ایس ایم ای شعبوں کی ضرورتوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس پس منظر میں بینکز نے ایم ایس ایم ای اور صارف مالی شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ آسان اور رکاوٹوں کے بغیر وصولی کا عمل تیز کرنے کے لیے جائزہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ بینکز نے پی ایس بی 59 منٹ ڈاٹ کام پورٹل پر 5 کروڑ روپے تک ایم ایس ایم ای کو کنٹیکٹ لیس ڈیجیٹل قرض کی حد بڑھانے کو اصولی طور پر منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سمت میں بڑھتے ہوئے پرسنل لون، وہیکل لون اور ہوم لون کے لیے خوردہ قرض دینے کے لیے پورٹل کے ذریعے کنٹیکٹ لیس ڈیجیٹل قرض دینے کی سہولت میں توسیع ہوگی۔

جائزے میں بینکز نے آر بی آئی کی پالیسی کے تحت بینکوں اور این بی ایف سی کے ذریعے مشترکہ طور پر قرض دینے کا عمل تیز کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جائزے میں بینکز نے این بی ایف سی اور ایچ ایف سی کے ایک لاکھ کروڑ روپے تک کے اثاثوں کی خریداری کے لیے حکومت کی جزو ی قرض کی ضمانت کو بروئے کار لاکر شعبے کی مدد جاری رکھنےکا عزم ظاہر کیا ہے۔

نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) بھی ڈیولپرز لون کے علاوہ انفرادی ہاؤسنگ لون کے لیے این ایچ بی سے سرمایہ حاصل کرنے کی ایک نئی اسکیم پیش کی ہے، جنہیں ایچ ایف سی لکوی ڈٹی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ سستے مکانوں کے لیے انفرادی قرض مہیا کرایا جائے۔

آٹو موبائل سیکٹر نے سیلز میں کمی دیکھی ہے۔ اس شعبے میں سیلز وہیکل لون کے ذریعہ ہوتی ہے، جس میں این بی ایف سی کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔ وہیکل فنانس کے لیے این بھی ایف سی کریڈٹ میں کمی کے پیش نظر بینکوں نے موٹرگاڑیوں کی خریداری کے لیے قرض دینے کا عمل تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بینک جی ایس ٹی کو بڑھاکر، ڈیجیٹل ادائیگی اور متبادل اعدادو شمار کے ذریعے ایم ایس ایم ای کو قرض پر مبنی آسان اور رکاوٹ کے بغیر نقد روپے کی شکل میں قرض دینے کی کوششوں کو دگنا کردیں گے۔ بینک مارچ 2020 تک دستیاب خصوسی ایم ایس ایم ای تشکیل نو سہولت کے تحت مالی دباؤ سے دو چار ایم ایس ایم ای اکائیوں کی تشکیل نو کا عمل تیز کر دیں گی۔

یو کے سنہا کمیٹی کی سفارشات پر کارروائی کی جائے گی۔کمیٹی نے بھارت کی تیزی سے بڑھتی ایم ایس ایم ای سروس کی ورکنگ کیپٹل کی ضرورتوں کی تکمیل پر روشنی ڈالی تھی۔ جائزے کے دوران بینکوں نے سروس سیکٹر کی ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے مخصوص ورکنگ کیپٹل پروڈکٹس لانے پر اتفاق کیا ہے۔

شرح سود کی ترسیل۔

مالی پالیسی نے دسمبر 2018 سے 75 بنیادی پوائنٹز میں کمی کی گئی ہے اور اس کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بینکوں کو قرض دینے میں کمی کی شرحوں کا فائدہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں بینکوں نے اپنے قرضوں کی شرحوں کا جائزہ لینے کے لیے آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

جائزے کے دوران بینکوں نے صارفین کے علاوہ نقد ادائیگی کو آسان بنانے کے پیش نظر ڈیجیٹل ادائیگی سے متعلق چارجز کا جائزہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے موبائل اور انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے دستیاب خدمات میں توسیع کرنے اور علاقائی زبانوں میں بھی ان ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر خدمات مہیا کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بینکوں نے سروس ٹیکس میں درپیش چند مسائل کو بھی پیش کیا، جن پر مالیہ سکریٹری اور سینٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمز کے چیئرمین نے غور کیا۔ حکومت کے ذریعے مناسب وقت پر ان کی جانچ کی جائےگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.