غیرملکی بازاروں کے 1.23فیصد تک ٹوٹ جانے کے دباو کے ساتھ ہی مقامی سطح پر زبردست منافع وصولی اور مہینہ کے آخر میں وعدہ اور آپشن ڈیل طے پانے کی وجہ سے آج شیئر بازار ڈیڑھ مہینہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای اکا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 1158.63 پوائنٹ گرکر مسلسل ڈیڑھ مہینے کی نچلی سطح 60ہزار پوائنٹ کے نیچے 59,984.7016پوائنٹ پر آگیا۔ اس سے پہلے 16ستمبر کو یہ پہلی بار 59ہزارپوائنٹ سے زیادہ 59141.16پوائنٹ پر پہنچا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 353.70پوائنٹ ٹوٹ کر 18ہزار پوائنٹ کے نیچے 17,857.25پوائنٹ پر رہا۔
تجزیہ کاروں نے کہاکہ گزشتہ کئی ہفتہ سے شیئر بازار میں اونچی قیمت پر پانچ سے سات فیصد تک کریکشن ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ اسی لائن میں آج بازار تقریباً دو فیصد تک گرگیا۔ حالانکہ مہینے کے آخری جمعرات کو وعدہ اور آپشن ڈیل ہونے کا اثر بھی بازار پر نظر آرہا ہے۔ ساتھ ہی غیرملکی بازاروں کی گراوٹ کا دباو بھی بازر پر بنا ہے۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی منافع وصولی ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 354.27پوائنٹ گرکر 25,236.28پوائنٹ اور اسما ل کیپ 444.48پوائنٹ ٹوٹ کر 28,089.97پوائنٹ پر رہا۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3405کمپنیوں کے شیئروں میں کاوربار ہوا۔ ان میں سے 2295گرگئیں جبکہ 985میں تیزی رہی اور 125کی قیمت مستحکم رہی۔ اسی طرح این ایس ای میں 44کمپنیوں کی شیئر قیمت میں گراوٹ آئی اورچھ صرف چھ چڑھنے میں کامیاب رہیں۔
بی ایس ای میں کیپیٹل گڈس کی 0.02فیصد کی سبقت کو چھوڑ کر باقی تمام گروپ منافع وصولی کا شکار ہوئے۔ اس دوران ریلٹی نے سب سے زیادہ 3.75فیصد کا نقصان ٹھایا۔ اسی طرح بینکنگ 3.36، ٹیک 1.68، پاور 2.80، تیل اور تیس 2.58، دھات 2.51، کنزیومر ڈیوریبلس 2.19، آٹو 1.03، یٹلیٹیز 2.68، مواصلات 2.07، آئی ٹی 1.56، انڈسٹریلس 1.73، ہیلتھ کیئر 1.62، فائنانس 2.50، ایف ایم سی جی 1.90، توانائی 1.72، بیسک میٹریلس 1.59ا ور سی ڈی جی ایس کے شیئر 1.02فیصد گرے۔
- مزید پڑھیں: 'فون پے پر سبھی یو پی آئی آف لائن اور آن لائن ادائیگی مفت ہیں'
- موسم سرما کی قبل ازوقت آمد سے گرم ملبوسات بیچنے والے پریشان
بین الاقوامی بازاروں میں گراوٹ رہی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.22فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.04 فیصد، جاپان کا نکئی 0.96فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.28فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.23فیصد کمزور ہوا۔
یو این آئی