آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون اور موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل کے کمزور سہ ماہی نتائج کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت سے گھریلو شیئربازار میں آج دوسرے دن بھی ہلچل جاری رہی۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 677.77 پوائنٹس گر کر 59,306.93 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 185.60 پوائنٹس کاغوطہ لگاکر 17,671.65 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی اور چھوٹی کمپنیوں کے برعکس درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔ بی ایس ای کا اسمال کیپ 107.17 پوائنٹس گر کر 27،982.80 پررہا، جبکہ مڈ کیپ 41.44 پوائنٹس کے اضافے سے 25،277.72 پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای پر کل 3399 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1819 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 1427 کی قیمتوں میں تیزی رہی جبکہ 153 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیوں نے غوطہ لگایا جبکہ 18 میں اضافہ ہوا۔
- مزید پڑھیں: آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی میعاد میں توسیع
- مرکز نے صنعتی ملازمین کے وی ڈی اے میں تبدیلی کی
- فیس بک نے کمپنی کا نام تبدیل کر 'میٹا' کیا
اس دوران، رئیلٹی، دھاتیں، کنزیومرڈیوربلس، آٹو، ہیلتھ کیئر، بیسک میٹیریل گروپ کی 0.55 فیصد کی تیزی کے علاوہ بقیہ گروپس میں مندی رہی۔ اس دوران ٹیک 1.35، پاور 0.70، آئل اینڈ گیس 0.52، کیپٹل گڈز 0.73، بینکنگ 1.12، یوٹیلٹیز 0.93، ٹیلی کام 0.46، آئی ٹی 1.60، فنانس 0.95 اور گروپ کے حصص میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی منڈیوں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.35، جرمنی کا ڈیکس 0.90اورہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.70 فیصد اترگیاجبکہ جاپان کے نکیئی میں 0.25 فیصد اورچین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.82 فیصد کی تیزی رہی۔
یو این آئی